اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ اراکین کو مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ مستقبل کی پالیسیوں کے حوالے سے بھی مشاورت متوقع ہے۔
اجلاس کے دوران معرکۂ حق میں پاکستان کی فتح پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، جبکہ ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق ابتدائی تجاویز اور سفارشات پر بھی غور کرے گی۔ بجٹ سے متعلق وزارتِ خزانہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔