Get Alerts

جیجی حدید کی بریڈلی کوپر کی والدہ اور بیٹی کے ہمراہ پیرس میں تصاویر وائرل

جیجی حدید کی بریڈلی کوپر کی والدہ اور بیٹی کے ہمراہ پیرس میں تصاویر وائرل

پیرس: معروف ماڈل جیجی حدید کی بریڈلی کوپر کی والدہ گلوریا اور ان کی بیٹی لیا کے ساتھ پیرس میں وقت گزارنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں کی نجی زندگی کے حوالے سے ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جیجی حدید کو اتوار کے روز پیرس کی ایک مصروف سڑک پر گلوریا اور لیا کے ساتھ دیکھا گیا۔ تینوں ایک ساتھ خوشگوار وقت گزارتی دکھائی دیں، جس سے جیجی کی بریڈلی کوپر کے خاندان کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر جیجی حدید نے سفید بغیر آستین کی شرٹ کے ساتھ پیلے رنگ کی وائیڈ لیگ پینٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ ان کے انداز کو چوٹی، بڑے چشمے اور گولڈ ایئررنگز نے مزید نمایاں کیا۔

جیجی حدید اور بریڈلی کوپر کے درمیان مبینہ تعلق ایک عرصے سے میڈیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز ہے، تاہم حالیہ دنوں میں دونوں کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

دونوں کو حال ہی میں ہاتھوں میں سنہری ویڈنگ رنگز پہنے دیکھا گیا، جس کے بعد یہ سوال اٹھنے لگا کہ آیا دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

اس سے قبل ایک مبینہ اندرونی ذریعے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جیجی اور بریڈلی نے نیویارک میں خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ دعوے کے مطابق اس کے بعد دونوں فرانس منتقل ہوگئے، جہاں بریڈلی کوپر اپنی نئی فلم ’اوشنز الیون‘ کے پری کوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اگرچہ دونوں کی جانب سے شادی کے حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم جیجی کی بریڈلی کے خاندان کے افراد کے ساتھ حالیہ ملاقات نے ان کے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

ٹیگز: