اسلام آباد(جاوید نور)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کے ٹیکس اصلاحات پر بڑھتے اعتماد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے ایف بی آر کو مقررہ ریونیو ہدف کے حصول کے لیے انفورسمنٹ اقدامات مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔