مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں باغ کی تین اور حویلی کی ایک نشست پر پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا۔
پولنگ کے اختتام کے بعد متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا جائے گا، جس کے بعد غیرحتمی نتائج سامنے آنا شروع ہوں گے۔
باغ اور حویلی کے چار انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، جبکہ ان حلقوں میں 82 امیدوار میدان میں تھے۔