Get Alerts

آزاد کشمیر انتخابات: تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ شروع

آزاد کشمیر انتخابات: تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ شروع

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ اور حویلی کے چار انتخابی حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہوگیا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ تیسرے مرحلے میں حلقہ ایل اے 14، ایل اے 15، ایل اے 16 اور ایل اے 17 کے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق چاروں حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 82 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

تیسرے مرحلے کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پولنگ کے دوران انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: