Get Alerts

آزاد کشمیر الیکشن: تیسرے مرحلے میں صرف 4 نشستوں پر کل پولنگ ہوگی

آزاد کشمیر الیکشن: تیسرے مرحلے میں صرف 4 نشستوں پر کل پولنگ ہوگی

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں باغ اور ضلع حویلی کی 4 نشستوں پر کل پولنگ ہوگی، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی کی نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں سے دو اضلاع میں پولنگ ہوگی، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابی عمل مؤخر کیا گیا ہے۔

پرانے شیڈول کے مطابق پونچھ ڈویژن کی 11 نشستوں پر انتخابات ہونا تھے، تاہم اب ضلع باغ کی 3 اور ضلع حویلی کی ایک نشست، مجموعی طور پر 4 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

ٹیگز: