بجلی سے چلنے والی الیکٹرانک بس کا آغاز

دبئی ساﺅتھ اور ماس ٹرانزٹ آسڑیلیا کے سی ای اوز کے درمیان باہمی طور پر معاہدہ طے پا گیا ۔

بجلی سے چلنے والی الیکٹرانک بس کا آغاز

دبئی: آئندہ سال آلودگی کو کم کرنے کے لئے بجلی سے چلنے والی الیکٹرانک بس کا آغاز کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکڑانک بس کے حوالے سے دبئی ساﺅتھ اور ماس ٹرانزٹ آسڑیلیا کے سی ای اوز کے درمیان باہمی طور پر معاہدہ طے پا گیا ۔

اس معاہدے کے دوران دبئی ساﺅتھ کے سی ای او نے کہا کہ ہمارا مقصد دبئی کو سمارٹ سٹی بناتے ہوئے عوام کی سہولت کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بسوں کو بیٹری کی مدد سے چلایا جائے گا جن پر ڈیزل بسوں کی نسبت 80فیصد کم لاگت آئے گی اور ان سے فضائی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ 50سیٹوں پر مشتمل یہ بسیں ایک بار چارج ہونے کے بعد 3سو کلو میٹر سفر کر سکتی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں