پیرس:فرانس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو فرانسیسی معاملات پر مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق, فرانسیسی وزیر خارجہ جین ییوس لی ڈرین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فرانس کے معاملات میں بالکل مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
The Paris Agreement isn’t working out so well for Paris. Protests and riots all over France. People do not want to pay large sums of money, much to third world countries (that are questionably run), in order to maybe protect the environment. Chanting “We Want Trump!” Love France.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 8, 2018
انھوں نے کہا کہ فرانس کی اپنی پالیسیز اور قوانین ہیں جو کہ عین عوامی مفاد کے مطابق بنائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ انگلینڈ کے دوران امریکی اخبار میں تصویر شائع کی گئی جس میں لوگ نعرے بازی کر رہے تھے کہ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ چاہئے اور وہ تصویر جعلی یعنی بہت عرصے پہلی کی تھی۔
لی ڈرین نے بتایا امریکہ میں خود لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کرتے ہیں اور ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پیرس کے ساتھ دو ہزار پندرہ میں ہونے والے موسمیاتی معاہدے سے بھاگنے پر بھی ٹرمپ پر شدید تنقید کی گئی۔