Get Alerts

چودھری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کی لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات

چودھری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کی لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات

لندن: چودھری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کی لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات ، آفس پہنچنے پر حسن نواز نے چودھری سالک حسین کا استقبال کیا۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن کے مطابق سالک حسین نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل روکنے اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ ملاقات میں حسین نواز اور حسن نواز بھی شریک ہوئے ۔

اس سے قبل اپنے بیان میں قائد ن لیگ نے کہا تھا کہ انکوائریاں چل رہی ہیں ، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف الزامات نہیں ، ثابت شدہ کرپشن ہے ۔ ہر بچے کی زبان پر آج توشہ خانہ کی چوری کے قصے ہیں ، انھوں نے 50، 50 ارب روپے کی کرپشن کی ، ایک شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے اور دوسروں پر الزام لگا رہا ہے ۔

نواز شریف نے کہا کہ جن کو وہ کرپٹ کہتے ہیں انہیں لندن میں عدالتیں سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں ، ڈیلی میل معافی کے بعد عمران خان ، پارٹی اور شہزاد اکبر کو سر شرم سے جھکا لینا چاہیے ۔

ٹیگز: