Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری کی ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری کی ملاقاتیں

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین اور قومی اسمبلی کے رکن شمشیر علی مزاری نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

چودھری سالک حسین نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے امور اور بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں وزارت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت ان کے فلاحی منصوبوں کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

دریں اثنا، شمشیر علی مزاری نے وزیراعظم سے اپنے حلقہ 189 راجن پور کے مسائل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ مزاری نے وزیراعظم کو اپنے حلقے کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ٹیگز: