اب پیسہ نہیں، ظہور الہٰی کی طرز کی سیاست کرکے عزت کمائیں گے: چودھری سالک حسین

اب پیسہ نہیں، ظہور الہٰی کی طرز کی سیاست کرکے عزت کمائیں گے: چودھری سالک حسین
سورس: file

گجرات: مسلم لیگ ق کےسابق رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ 10 سال سے جو ہوتا رہا اس کے ہمارے خاندان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا، ہماری بدنامی ہوئی لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، اب پیسہ نہیں بلکہ چودھری ظہور الہٰی کی طرح کی سیاست کر کے عزت کمائیں گے۔ 

قومی اسمبلی کی نشست این اے 64 سے ق لیگ کے امیدوار چوہدری سالک حسین نے گجرات میں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارمیں آکر خاندان کے کچھ افراد نے اپنے مفادات کو ترجیح دی جس سے کرپشن کے اسکینڈل بنے، اس سے ہمارے خاندان کی صرف بدنامی ہوئی۔ 

سالک حسین نے کہا کہ ایک مقبول لیڈر نے عوام کو امید لگائی تھی کہ ملک کی دوسری پارٹیوں نے اان کو مایوس کیا ہے اب ملک کو بحرانوں سے صرف وہی نکال سکتا ہے اس لئے آج عوام ان کے منشور کیساتھ ہے۔ 

 
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ  الیکشن میں پرانے اور مسترد شدہ لوگ نئے نعروں کے ساتھ میدان میں آئے ہیں، عوام کو دیکھنا ہوگا کہ اُن کی بہتر نمائندگی کا حق کون ادا کرسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں