Get Alerts

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ: پاکستان میں کاروباری ماحول سازگار، جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد تک بڑھ گئی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ: پاکستان میں کاروباری ماحول سازگار، جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد تک بڑھ گئی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کاروبار کے لیے مجموعی ماحول سازگار ہے اور سیلاب کے باوجود معیشت کی رفتار برقرار رہی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ رواں اور آئندہ مالی سال میں اقتصادی ترقی میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

تاہم رپورٹ میں بیرونی طلب میں کمی اور تجارت کے شعبے میں غیر یقینی صورتحال کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جس پر حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔

ٹیگز: