Get Alerts

 عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

 عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ ہر شہری کی عزت، آزادی اور مساوات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ انصاف ہر شہری کے لیے بروقت اور قابل رسائی ہونا چاہیے، اور عدالتی اصلاحات کا مقصد نظام کو جدید، شفاف اور کمزور طبقات کے لیے مؤثر بنانا ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال، ججوں کی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے ایسا نظام قائم کیا جا رہا ہے جو بلا خوف و رعایت انصاف فراہم کرے، اور انسانی حقوق کا تحفظ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ٹیگز: