Get Alerts

عدلیہ میں ماہر اور سیاسی وابستگی سے پاک نوجوان وکلا کو موقع دیا جائے گا:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اہم اعلان

 عدلیہ میں ماہر اور سیاسی وابستگی سے پاک نوجوان وکلا کو موقع دیا جائے گا:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اہم اعلان

اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ میں ماہر اور سیاسی وابستگی سے پاک نوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا تاکہ نظام عدل کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی امور کو دو شفٹوں میں چلانے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ مقدمات کی سماعت میں تیزی آئے۔ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام پر کام جاری ہے اور جوڈیشل افسران کو اس حوالے سے تربیت دی جا رہی ہے تاکہ مقررہ وقت میں کیسز کا حل ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات میں جدید ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ مقدمات کی سماعت مزید مؤثر اور شفاف بنائی جا سکے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ان کے دوروں کا مقصد دور دراز علاقوں میں عدالتی نظام کی بہتری ہے اور ان کا خواب ہے کہ عام شہری اعتماد کے ساتھ عدالتوں کا رخ کریں اور انصاف حاصل کریں۔

ٹیگز: