Get Alerts

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا:وزیراعظم شہباز شریف

  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا:وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں افواج پاکستان کو عظیم کامیابی عطا کی اور قوم کی دعائیں قبول ہوئیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف  نے قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

اس میں  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید  عاصم منیر  بھی شریک تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ علماء کرام اور قوم کی دعاؤں کی بدولت بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل ہوئی، اور مسلح افواج کی جرأت و بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔ انہوں نے ہر سپاہی کی بہادری کو قابل ستائش قرار دیا اور معرکہ حق میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ ملک میں امن اور اتحاد کی فضا قائم کرنا ضروری ہے کیونکہ جب تک یکجہتی برقرار نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں حملے کرکے لوگوں کو شہید کر رہے ہیں اور سکیورٹی فورسز ملکی دفاع کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہے، اور ترقی کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

ٹیگز: