Get Alerts

پاک فوج کی قیادت نے جوانوں کو حوصلہ دیا، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا: وزیر دفاع خواجہ آصف

پاک فوج کی قیادت نے جوانوں کو حوصلہ دیا، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا: وزیر دفاع خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ قیادت کی بدولت جوانوں نے بھارت کے خلاف جرات و بہادری سے بھرپور مقابلہ کیا اور دشمن کو سخت جواب دیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قیادت نے محاذ پر موجود جوانوں کے حوصلے بلند کیے، جس کے نتیجے میں ہماری افواج نے بھرپور پیش قدمی کے ساتھ دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے کہا کہ افواج کے سربراہان کو ان کی مثالی قیادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی اس سطح کی جرات اور یکجہتی کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے خلاف حالیہ کامیابی قومی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، جس پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی تاریخ اور افواج پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے ورثے پر ناز کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے اب تک بھارت مسلسل پاکستان کی خودمختاری کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، مگر ہر محاذ پر اسے منہ کی کھانا پڑی۔

ٹیگز: