اسلام آباد: آرٹن کیپیٹل نے سال 2025 کے لیے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا ہے، جس میں دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس رکھنے والے ممالک کی درجہ بندی شامل ہے۔ رواں برس بھی ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام اپنے نام کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مسلسل ساتویں سال دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ یو اے ای کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے یا ویزا آن ارائیول کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو اس ملک کے مضبوط سفارتی تعلقات، معاشی استحکام اور قانون پسندی کو ظاہر کرتا ہے۔ کورونا کے دور میں بھی یو اے ای کی پوزیشن پر معمولی اثرات پڑے تھے۔
فہرست میں سنگاپور نے حیرانکن ترقی دکھاتے ہوئے گزشتہ برس کے 30 ویں نمبر سے اٹھ کر دوسرا مقام حاصل کر لیا، جہاں وہ اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر کھڑا ہے۔ دونوں ممالک کے شہری 175 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر 10 ممالک مشترکہ طور پر موجود ہیں جن کے پاسپورٹس سے 174 ممالک تک رسائی ممکن ہے۔
ادھر فہرست کے نچلے حصے میں افغانستان، شام اور عراق بالترتیب دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس قرار پائے ہیں، جن کے فوراً بعد پاکستان کا نمبر آتا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد صرف 45 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔
اس کے برعکس یمن، بنگلادیش، شمالی کوریا، فلسطین اور اریٹیریا نے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اپنی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔ خطے میں بھارت کا پاسپورٹ عالمی فہرست میں 69ویں نمبر پر رہا