Get Alerts

دنیا کے مضبوط اور کمزور پاسپورٹس کی فہرست، پاکستان نیچے اور سنگاپور اوپر

دنیا کے مضبوط اور کمزور پاسپورٹس کی فہرست، پاکستان نیچے اور سنگاپور اوپر

اسلام آباد :ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ (جولائی تا دسمبر 2025) کے مطابق، ایشیا کا ملک سنگاپور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ رکھتا ہے، جس کے شہری 193 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہیں جن کے پاسپورٹس سے 190 ممالک میں ویزا فری رسائی ممکن ہے۔

یورپی ممالک جرمنی، فرانس، اٹلی اور آئرلینڈ ٹاپ 5 میں شامل ہیں، جن کے شہری 189 ممالک تک ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ بیلجیئم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سویڈن کا گروپ چوتھے نمبر پر ہے جہاں ویزا فری رسائی 188 ممالک تک ہے۔

امریکی پاسپورٹ، جو عالمی سطح پر سب سے طاقتور سمجھا جاتا تھا، اب عالمی درجہ بندی میں 10 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ گزشتہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ ترقی کرتے ہوئے 34 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ چین نے بھی اپنی درجہ بندی میں 34 درجے کا اضافہ کر کے 60 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کے شہری صرف 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے نیچے عراق (97 ویں)، شام (98 ویں) اور افغانستان (99 ویں) ہیں۔

پاکستان سے اوپر نیپال اور لیبیا 95 ویں، فلسطین، اریٹیریا اور بنگلہ دیش 94 ویں، شمالی کوریا 93 ویں، سوڈان 92 ویں، جبکہ سری لنکا اور ایران 91 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیگز: