باجوڑ ایجنسی: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

باجوڑ ایجنسی: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

باجوڑ ایجنسی: سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل اتمان خیل کے علاقے آرنگ میں سکول وین کو اس وقت بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ علیٰ الصبح بچوں کو سکول لے جا رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس میں 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ دیر لوئر منتقل کر دیا گیا جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں