پاکستان میں کورونا سے مزید 62افراد جاں بحق ہو گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 62افراد جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 62افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 12ہزار128ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 31ہزار 713 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 72نئے کیسزرپورٹ ہو گئ ہیں ۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 5لاکھ57ہزار591 تک پہنچ گئی  جبکہ 5لاکھ14ہزار 951 مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 30ہزار 512 ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ  صحت کی جاری کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ  چین میں کورونا وائرس کے کسی جانور سے پھیلنے کے شواہد نہیں ملے،جنوبی افریقا میں پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی شہر نیویارک میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے کچھ ہی دیر بعد 70 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔کورونا ویکیسن لگانے کے 25 منٹ کے بعد 70 سال کی عمر کا شخص چکرا کر گرا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ تاحال موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا تاہم اس کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر تیار کی جانے والی ویکسین کے متعلق ایران کے عالم دین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لوگوں کو ہم جنس پرست بناتی ہے۔

ٹیکساس یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسا بالکل ممکن ہے کہ نیا کورونا وائرس انسانی دماغ میں داخل ہوجائے۔