برطانیہ کا پاکستانی انتخابات میں شفافیت اور جماعتوں کی شمولیت کے فقدان پر شدید تحفظات کا اظہار

برطانیہ کا پاکستانی انتخابات میں شفافیت اور جماعتوں کی شمولیت کے فقدان پر شدید تحفظات کا اظہار
سورس: file

لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نےپاکستان کے انتخابات کی شفافیت اور شمولیت کے فقدان پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ 


برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ افسوس ہے تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔   بعض رہنماؤں کو روکنے اور انتخابی نشان نہ دینے کیلئے قانونی ضوابط استعمال کیے گئے۔ 

eef34b10a12b2c49b85a02e948975843

لارڈ ڈیوڈ کیمرون نے کہا پولنگ کے دن انٹرنیٹ کی بندش کو نوٹ کیا ہے۔ نتائج کے اعلان میں تاخیر اور گنتی میں بےضابطیگیاں بھی نوٹ کی ہیں۔ 

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ حکام کو معلومات تک آزادانہ رسائی اور قانون کی حکمرانی سمیت بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ مداخلت سے پاک، آزاد، منصفانہ اور شفاف عدالتی نظام کی کوشش کی جائے۔ 

برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ میں ووٹ دینے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں