Get Alerts

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

 ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی: کراچی میں آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 1,500 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کا بھاؤ 1,286 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 15 ڈالر بڑھ کر 5,035 ڈالر ہو گیا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: