لندن میں ہڑتال کے باعث 2ہزار ٹرینوں میں سے آج صرف 16چلیں گی

لندن میں ہڑتال کے باعث 2ہزار ٹرینوں میں سے آج صرف 16چلیں گی

لندن میں سدرن ریلوے نیٹ ورک کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث 2ہزار ٹرینوں میں سے آج صرف 16 چلائی جا ئیں گی ،

ابھی لندن میں زیر زمین ریلوے ملازمین کی ہڑتال ختم ہی ہوئی تھی کہ سدرن ریلوے نیٹ ورک کے ملازمین نے ہڑتال شروع کردی ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ ہڑتال سدرن ریلوے نیٹ ورک کے ڈرائیورز کی جانب سے کی جارہی ہے ۔

ڈرائیورزیونین کے مطابق یہ ہڑتال چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گی ۔آج شروع کی جانے والی ہڑتال کے دوران دو ہزار بیا لیس ٹرینوں میں سے صرف سولہ ہی چلائی جائیں گی ۔

یونین نے بدھ اور جمعے کو بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ یونین کا کہنا ہے کہ اس ماہ اس طرح کی چھ مزید ہڑتالیں کی جائیں گی ۔

سدرن ریلوے نیٹ ورک ملازمین کی ہڑتال کے باعث لندن کے جنوبی حصوں کی جانب سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

حکام نے ان علاقوں سے مسافروں کی سہولت کے لیے دو سو بسیں اور کوچز چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مسافروں کو خبردار کیا ہے وہ ٹرین کے ذریعے سفر کی کوشش نہ کریں جب تک انتہائی ناگزیر نہ ہو ۔