کم سن ملازمہ طیبہ پرتشدد ثابت ہوگیا ،میڈیکل بورڈ نے طیبہ پر تشدد کی تصدیق کردی

کم سن ملازمہ طیبہ پرتشدد ثابت ہوگیا ،میڈیکل بورڈ نے طیبہ پر تشدد کی تصدیق کردی

اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کی رپورٹ میں حاضرسروس جج کے گھرمیں کم سن ملازمہ طیبہ پرتشدد ثابت ہوگیا ہے اورمیڈیکل بورڈ نے طیبہ پر تشدد کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی میڈیکل رپورٹ کے مطابق کم سن طیبہ پر بہیمانہ تشدد کیاگیابچی کے جسم پرپائے جانے والے نشانات زخم اورجھلسنے سمیت مختلف نوعیت کے ہیںکم سن ملازمہ طیبہ پر تشدد کیا گیا. بچی کے جسم کو جلایا گیا،جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں جو سلامت ہو .

رپورٹ کے مطابق بچی کے بازو،ٹانگوں،کمراورآنکھوں کے گرد نشانات پائے گئے مالکن نے بچی کے چہرے پر بھی کاری ضربیں لگائیں ،کمراورگھٹنوں کے جوڑوں پرگرم سلاخیں داغیں صرف گردن اور بازو ہی نہیں بلکی بچی کی دائیں آنکھ پر بھی زخم کا نشان ہے پمز اسپتال اسلام آباد کی چار رکنی میڈیکل بورڈ کی ٹیم کے مطابق گردن پر پڑنے والا زخم کوئی معمولی نہیں بلکہ ایک مربع سینٹی میٹر تک گہرا ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیبہ کی ذہنی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے بچی کا ذہنی توازن درست ہے تاہم وہ دباؤ کا شکارہے طیبہ کی میڈیکل رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو دی جائے گی جو اسے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔