قصورمیں معصوم کلی زینب کو درندہ صفت شخص نے بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جس کے بعد قصور میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے لیکن ملزم تاحال آزاد گھوم رہاہے ، اس معاملے پر آرمی چیف نے پاک فوج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے مقتول بچی کے والدین کی جانب سے انصاف کی فراہمی کی اپیل پر ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور انہیں عبرتناک دلوانے کے لیے فوج کو سول انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔
COAS condemns cold blooded murder of innocent Zainab. Responding to appeal by the aggrieved parents to COAS, directs immediate all out support to civil administration to arrest the criminals and bringing them to exemplary justice.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 10, 2018
معصوم بچی کے والدین نے عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی.