Get Alerts

انڈونیشیاکی فضائی کمپنی نے ڈومیسٹک فلائٹس میں لائیو کنسرٹ کا سلسلہ شروع کر دیا

انڈونیشیاکی فضائی کمپنی نے ڈومیسٹک فلائٹس میں لائیو کنسرٹ کا سلسلہ شروع کر دیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

جکارتہ :انڈونیشیا کی قومی فضائی کمپنی گروڈا نے اپنے مسافروں کی تفریح طباہ کے لئے ڈومیسٹک فلائٹس میں لائیو کنسرٹ کا سلسلہ شروع کر دیا۔

جکارتہ سے سیاحتی مقام بالی جاتے ہوئے دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پہلا لائیو کنسرٹ منعقد کیا گیا۔

ائر لائن کے ترجمان کے مطابق اس کا مقصد مسافروں کو پرواز کا مختلف تجربہ اور نئے ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔

اس سے قبل2017میں یو ایس ائر لائن نے اس قسم کا تجربہ کیا تھا۔