نیب کو وزیراعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہیے، فواد چودھری

نیب کو وزیراعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہیے، فواد چودھری
کیپشن: فوٹو اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہیے، عمران خان پر مقدمہ توازن سے باہر ہے، بری مثال قائم ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی مہذب ملک میں تصور کیا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم پر ایسا مقدمہ چلے؟ نیب سے وزیراعظم پر مقدمہ چل نہیں پا رہا، دیگر مقدمات کا اثریونیورسل نہیں، عمران خان کے خلاف کیسز سے نیب کی توقیر میں اضافہ نہیں ہوتا۔ عمران خان کے مقدمے کا آصف علی زرداری اور نواز شریف کے مقدمات سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

فواد چودھری نے کہا کہ مراد علی شاہ سے پہلے بھی استعفے کا مطالبہ کیا اب بھی یہی موقف ہے، مراد علی شاہ کے معاملے پر نظر ثانی پر جانے کی گنجائش ہے، پی ٹی آئی نہیں حکومت چاہتی ہے کہ بلاول، مرادعلی شاہ کے نام ای سی ایل میں رہیں۔