Get Alerts

ٹینس سٹار نووک جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف مقدمہ جیت لیا

ٹینس سٹار نووک جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف مقدمہ جیت لیا
سورس: twitter

کینبرا: سربین ٹینس اسٹارنووک جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ویکسی نیشن نہ ہونے پر آسٹریلوی حکومت نے نووک جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ۔ نووک جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا۔

ورلڈ نمبرون ٹینس اسٹار آسٹریلین اوپن کے لیے میلبرن پہنچے تو انہیں امیگریشن حکام نے داخلے سے روک دیا تھا۔