اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان،اسد عمر اور فواد چودھری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ فواد چودھری اور اسد عمر کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ تینوں رہنماؤں کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے حاضری سے استثنی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ ۔تینوں رہنماؤں نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں استثنی کی درخواستیں دی تھیں۔ الیکشن کمیشن میں کیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہوگی۔