پی ایس ایل رائٹس پچھلے سال کی نسبت 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے: ذکا اشرف

پی ایس ایل رائٹس پچھلے سال کی نسبت 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے: ذکا اشرف

لاہور:پی  سی بی  مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ پی ایس ایل رائٹس پچھلے سال کی نسبت 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکاء اشرف، سی او او سلمان نصیر اور کمشنر پی ایس ایل نائلہ بھٹی نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی۔ذکا اشرف نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہاکہ  پی ایس ایل رائٹس پچھلے سال کی نسبت 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم دو چیزوں پر بات کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور ان کو بتایا کہ ہم کیسے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے دورہ آسٹریلیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا اچھا رہا، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ خوشگوار مذاکرات بھی ہوئے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی، پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا مل کر آگے بڑھیں گے۔

مصنف کے بارے میں