Get Alerts

دھند نے پنجاب کو لپیٹ میں لے لیا، اہم موٹرویز بند، شدید سردی کی لہر جاری

دھند نے پنجاب کو لپیٹ میں لے لیا، اہم موٹرویز بند، شدید سردی کی لہر جاری

لاہور :پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-3 جڑانوالہ سے درخانہ، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور گوجرہ سے عبدالحکیم جبکہ ایم-5 ملتان سے ظاہر پیر اور ملتان سے سکھر تک آمدورفت معطل ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شہری سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کو محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

ادھر شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے۔ سرد ہواؤں نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ شہریوں کو خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: