انقرہ :غیر ملکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق، ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے اور تینوں ممالک کے درمیان معاہدہ جلد ممکن ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی کی شمولیت سے مشرق وسطیٰ اور خطے سے آگے طاقت کا توازن بدل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ سال مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں یہ طے پایا تھا کہ کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔