Get Alerts

وانا میں خارجی دہشت گردوں کا آئی ای ڈی حملہ، مولانا حافظ سلطان محمد شہید

وانا میں خارجی دہشت گردوں کا آئی ای ڈی حملہ، مولانا حافظ سلطان محمد شہید

وانا:جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خارجی دہشت گردوں نے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ایک بزدلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں معروف عالمِ دین مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے۔ حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی کم سن بیٹی کو نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں مولانا حافظ سلطان محمد شدید زخمی ہوئے اور فوری طبی امداد کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔ واقعے میں ان کی بیٹی بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ عوامی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے اس دہشت گردانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ ایک عالمِ دین اور کم سن بچی کو نشانہ بنانا خارجی دہشت گردوں کی سفاکیت اور انسان دشمن سوچ کو بے نقاب کرتا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹیگز: