Get Alerts

وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کا حملہ، سکیورٹی فورسز نے 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا

وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کا حملہ، سکیورٹی فورسز نے 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا

وانا: وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کا حملہ، سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی سے 115 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت کیڈٹ کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے، جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کو ایک مخصوص عمارت تک محدود کر دیا ہے، اور کیڈٹس کی رہائش گاہوں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع  کے مطابق، افغان خوارجین نے کالج کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، جس سے مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم، پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ تک کارروائی میں شدت لائی جائے گی۔ اس وقت کالج میں تقریباً 535 افراد موجود ہیں اور کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کے لیے آپریشن انتہائی احتیاط سے جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے بتایا گیا کہ افغان خوارجیوں کی موجودگی والی عمارت کیڈٹس کی رہائشی عمارتوں سے کافی فاصلے پر واقع ہے، جس سے کیڈٹس کو محفوظ رکھنے میں مدد ملی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کالج سے کیڈٹس کو نکالنے کا عمل بتدریج جاری ہے۔

ٹیگز: