وانا: کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو سکیورٹی فورسز نے بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جامع حکمت عملی کے ساتھ جاری ہے اور آخری خوارج کے خاتمے تک سکیورٹی آپریشن مکمل طور پر جاری رہے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ طلبہ اور اساتذہ کا حوصلہ بلند ہے اور فورسز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔