اسلام آباد: فلکیاتی شائقین کے لیے ایک نادر اور شاندار منظر سامنے آیا، جب سیارہ مشتری زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچا۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق، زمین، مشتری اور سورج ایک سیدھی لائن میں آ گئے، جس کی وجہ سے مشتری معمول سے زیادہ روشن اور بڑا دکھائی دیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق، نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کو پاکستان کے آسمان پر شام 6 بج کر 34 منٹ سے لے کر کل صبح 6 بج کر 45 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔ سیارہ غروبِ آفتاب کے وقت طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان میں موجود رہے گا، سب ستاروں سے بڑا اور چمکدار دکھائی دے گا۔
سپارکو کا مزید کہنا ہے کہ یہ مشتری کی زمین کے قریب ترین پوزیشن ہے، جسے Opposition کہا جاتا ہے۔ یہ نادر فلکیاتی منظر تقریباً ہر 13 ماہ بعد دوبارہ دیکھا جا سکتا ہے، لیکن آج کی رات کا نظارہ اپنی روشنی اور حجم کی وجہ سے غیر معمولی تھا۔