Get Alerts

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی مصری نوجوان سے شادی کرے گی

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی مصری نوجوان سے شادی کرے گی

قاہرہ:فرانسیسی اخباردنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس اور ایک مصری نوجوان نائل نصّار کے درمیان تعلقات کی خبر شائع ہونے کے بعد سے مصری حلقے اس نوجوان کے بارے میں تفصیلات تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق بل گیٹس کی 21 سالہ بیٹی جو ان دنوں پیرس میں ہارس جمپنگ کے ایک مقابلے میں شریک ہیں 26 سالہ مصری نوجوان پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔نائل نصّار کے والدین کا تعلق مصر سے ہے اور نائل نے اپنا بچپن کویت میں گزارا جہاں اس کے والد کام کرتے تھے۔اس مصری نوجوان کو دیوانگی کی حد تک گھڑ سواری سے محبّت ہے۔

وہ کئی عالمی مقابلوں میں بھی حصّہ لے چکا ہے۔ بالخصوص 2009 کے بعد جب اس کا خاندان کیلیفورنیا منتقل ہو گیا۔ نائل نصار کیلیفورنیا کی اسٹیمفورڈ یونی ورسٹی میں ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پیشہ ورانہ سطح پر گھڑ سواری بھی کرتا ہے۔ نائل اپنی مادری زبان عربی کے علاوہ کئی دیگر زبانوں پر بھی دسترس رکھتا ہے جن میں انگریزی اور فرانسیسی شامل ہیں۔

گزشتہ فروری میں نائل نصار نے ہارس جمپنگ کی عالمی چیمپیئن شپ کے سلسلے میں ویلنگٹن میں ہونے والا راونڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس نے چیمپین شپ کا مرکزی راونڈ بنا کسی غلطی کے مکمل کیا۔فرانسیسی اخبار کے مطابق گھڑ سواری کے عشق نے مصری نوجوان اور بل گیٹس کی بیٹی کو اکٹھا کر دیا اور غالبا دونوں چاہنے والے جلد ہی ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ رشتے میں منسلک ہونے کا اعلان بھی کر دیں۔