Get Alerts

سیاسی جماعتوں میں پناہ لینے والے ہر کرپٹ فرد کا احتساب نوشتہ دیوار ہے، لیاقت بلوچ

سیاسی جماعتوں میں پناہ لینے والے ہر کرپٹ فرد کا احتساب نوشتہ دیوار ہے، لیاقت بلوچ

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی اور انتخابی امور کے ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جمہوری پارلیمانی نظام کو آئین کے مطابق مستحکم کرنے کے لیے معاشی اور جمہوری کرپشن کا خاتمہ قومی سلامتی اور خوشحال پاکستان کے لیے ضروری ہوگیاہے ۔ پانامہ کیس ،جے آئی ٹی رپورٹ اور سپریم کورٹ کے احتساب کے فیصلے کے قومی سیاست اور عوامی رائے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔ حکمران اور کرپٹ مافیا احتساب کو سوچے سمجھے منصوبہ کے ساتھ متنازعہ بنارہا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک نے کرپشن کے خلاف عوام میں بیداری اور شعور دیاہے ۔ ملک کو سیاسی ، معاشی اور نظریاتی بحران سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی ہی دینی قوتوں کے اتحاد سے فیصلہ کن کردار ادا کرے گی ۔ سیاسی جماعتوں میں پناہ لینے والے ہر کرپٹ فرد کا احتساب نوشتہ دیوار ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں