این آر او کیس: پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

این آر او کیس: پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں این آر او کیس متعلق اپنا جواب جمع کرادیاگیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ این آر او سیاسی انتقام کے خاتمے اور انتخابی عمل شفاف بنانے کے لیے جاری کیا، این آر او کے اجراءمیں کوئی بدنیتی اور مفاد شامل نہیں تھا۔جواب میں کہا گیا کہ این آر او آرڈیننس اس وقت کےحالات کومدنظر رکھ کرجاری کیا،اس وقت کیے گئے اقدامات قانون کے مطابق تھے۔جواب میں این آر او سے متعلق درخواست خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں این آر او سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا لہٰذا قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف زرداری اور پرویز مشرف کے بیرون ملک اثاثوں اور جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کررکھی تھیں۔