آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضے کی پہلی قسط جاری کر دی

 آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضے کی پہلی قسط جاری کر دی
کیپشن: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 4 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہو گئے۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرضے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی۔ پاکستان کو پہلی قسط 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکی ملی ہے۔عالمی ادارے کی جانب سے قسط ملنے کے سبب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 4 کروڑ 31 لاکھ ڈالرہو گئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس 8 ارب 19 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے بجٹ میں سات سو تینتیس ارب پچاس کروڑ روپے کے نئے ٹیکس لگائے ہیں۔ پاکستان کو اپنی معیشت کی بہتری کے لئے پچیس ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔