پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر، فچ نے پاکستانی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کردی 

پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر، فچ نے پاکستانی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کردی 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف، قوم ، اتحادیوں اور معاشی ٹیم کو مبارک ہو کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کردی ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فچ نے پاکستانی کرنسی کی طویل مدتی ریٹنگ آئی ڈی آر سے بہتر کرکے سی سی سی کردی ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ فچ کی طرف سے پاکستانی کرنسی کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی خبر معاشی بحالی کے لیے ایک اور مثبت خبر ہے ۔یہ سب کچھ اللہ کی مہربانی سے ہوا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکٹیٹر انڈیکس نے بھی پاکستانی کرنسی کا ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ (جون) کی دنیا کی مضبوط ترین کرنسی قرار دیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں