مہنگائی کم ہوگئی ، معیشت بہتر ہو رہی ہے: وزارت خزانہ کی رپورٹ

مہنگائی کم ہوگئی ، معیشت بہتر ہو رہی ہے: وزارت خزانہ کی رپورٹ

اسلام آباد : ملک کی معاشی صورتحال ہر ماہ بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔وزارت خزانہ نے  ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسیوں اور اصلاحات سے مالیاتی ضرورتوں کے دباؤ میں کمی آئی ہے۔ حکومتی کوششوں سے پائیدار معاشی بحالی اور معاشی اعتماد میں بہتری آئی ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیاہے زرعی قرضے34فیصد اضافے سے 1279ارب روپے تک پہنچ گئے۔سات ماہ میں بجٹ خسارہ 38فیصد اضافے سے 2720ارب روپے تک پہنچ گیا۔ مہنگائی میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے  جو 23فیصد تک پہنچ گیا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف فروری میں روزگار کی تلاش میں 53,642پاکستان بیرون ممالک چلے گئے ۔  بلند شرح سود نے قرضوں پر سود کی ادائیگی ملکی معیشت کیلئے ایک چیلنج بنادیا ۔

رپورٹ کے مطابق غیرسودی حکومتی اخراجات کو کنٹرول کرنے کی حکومتی کوششیں رنگ لارہی ہیں ۔ بجٹ خسارےکو مقررہ ہدف میں رکھنے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں