Get Alerts

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 1 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ ذخائر 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس بھی 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اس بڑھوتری سے ملکی مالی صورتحال میں استحکام کے آثار ظاہر ہوتے ہیں اور معیشت کو سہارا ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

ٹیگز: