Get Alerts

گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوامی فلاح کے منصوبے جاری رکھیں گے: وزیراعظم

گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوامی فلاح کے منصوبے جاری رکھیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے محبت اور وابستگی کا عملی مظاہرہ کیا ہے، حکومت علاقے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان اسمبلی کے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جہاں بنیادی ڈھانچے، مواصلات، توانائی، تعلیم، صحت، سیاحت اور روزگار کے شعبوں میں بہتری کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل، سیاحتی مقامات اور معدنی ذخائر کو مؤثر انداز میں استعمال کر کے مقامی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات اور روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: