واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کا عمل دوبارہ آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے، جس پر واشنگٹن نے مثبت جواب دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ایرانی حکام نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کی۔ تاہم امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے تہران کو دوٹوک انداز میں آگاہ کر دیا ہے کہ جنگ بندی کی مدت ختم ہو چکی ہے اور اس حوالے سے امریکی مؤقف بالکل واضح ہے۔