واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک سہ فریقی ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جمعے کو الاسکا میں پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے فوراً بعد ایک اور اجلاس کرنا چاہتے ہیں جس میں یوکرینی صدر زیلنسکی بھی شریک ہوں۔
یہ ملاقات 2021 کے بعد پہلی بار ہوگی جب ایک موجودہ امریکی صدر اور روسی صدر براہ راست ملاقات کر رہے ہوں گے۔ تاہم، غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیلنسکی کو جمعے کی ملاقات میں دعوت نہیں دی گئی، جس سے خدشہ ہے کہ پیوٹن اور ٹرمپ کوئی ایسا معاہدہ کر سکتے ہیں جو یوکرین کے حق میں نہ ہو۔
ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ صدر بننے کے بعد جنگ جلد ختم کریں گے، مگر امن کے لیے ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔