سوئٹزرلینڈ میں عاطف اسلم کی حلال سحری تلاش کرنیکی کوشش کامیاب

سوئٹزرلینڈ میں عاطف اسلم کی حلال سحری تلاش کرنیکی کوشش کامیاب

زیورخ: پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم سوئٹرزلینڈ میں روزہ رکھنے کے لیے حلال سحری کا کھانا تلاش کرنے نکل پڑے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں حکم خداوندی کی روشنی میں تمام ہی مسلمان خواہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر اور پروفیشن سے تعلق رکھتے ہو روزہ رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا وہ آج کل سوئزلینڈ کے شہر زیورخ میں موجود ہیں۔ گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سحری کے لیے حلال کھانا تلاش کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں رات کی تاریکی اور بارش کے باعث زیورخ کی سڑکوں پر صرف چند ہی افراد کو دیکھا جا سکتا ہے تاہم اسی دوران عاطف اسلم حلال کھانوں کا ہوٹل دیکھنے میں کامیاب ہو گئے اور انہوں نے وہاں سے سحری خریدی۔

یاد رہے گزشتہ دنوں عاطف اسلم کا نیا بولی وڈ گانا ’دراصل‘ ریلیز ہوا جو انہوں نے فلم ’رابطہ‘ کے لیے گایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں