حرم مکی میں خودکشی کرنیوالا فرانسیسی شہری نکلا

حرم مکی میں خودکشی کرنیوالا فرانسیسی شہری نکلا

مکہ مکرمہ: حرم پاک میں خود کشی کرنے والا شخص پاکستانی کے بجائے الجزائری نژاد فرانسیسی شہری نکلا ہے۔

خود کشی کرنے والے شخص کا قیام عزیزیہ کے ایک ہوٹل میں تھا۔ خود کشی کرنے والے شخص کی 5 دن بعد واپسی مقرر تھی جبکہ اس کی عمر 26 سال تھی۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایک شخص نے مسجد الحرام میں حرم پاک کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔


محکمہ شہری دفاع و حرم انتظامیہ کے مطابق اس شخص نے عشا کی نماز کے دوران مطاف کی بالائی منزل سے چھلانگ لگائی۔ چھلانگ لگانے کے بعد فرش پر گرنے سے اس شخص کی پسلیاں اور دیگر ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ واقعے کے فوری بعد اس شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم ہسپتال پہنچنے تک یہ شخص جانبر نا ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


اس واقعے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ خود کشی کرنے والا شخص پاکستانی تھا۔ تاہم اب ان خبروں کی حقیقت کچھ اور نکلی ہے۔ حرم پاک میں خود کشی کرنے والا شخص پاکستانی کی بجائے الجزائری نژاد فرانسیسی شہری نکلا ہے۔ سعودی حکام کے بعد مطابق خود کشی کرنے والے شخص کی دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں۔


سعودی حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شخص کا قیام عزیزیہ کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں تھا۔جبکہ اس شخص کی عمر 35 کے بجائے26 سال تھی۔ خودکشی کرنے والا معتمر 18رمضان المبارک کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچا تھا.

مدینہ منورہ میں ایک دن قیام کے بعد یہ شخص مکہ مکرمہ آ گیا تھا۔ خود کشی کرنے والے شخص کی لش کنگ فیصل ہسپتال کے سرد خانے میں موجود ہے۔ جبکہ سعودی تفتیشی ادارے ابھی تک معاملے کی مزید چھان بین کررہے ہیں۔پاسپورٹ کے مطابق خودکشی کرنیوالے شخص کا نام ازوزبوتوبا ہے۔