Get Alerts

ارشد ندیم کے نام پر سپورٹس اکیڈمی قائم کی جائے گی، منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے 

ارشد ندیم کے نام پر سپورٹس اکیڈمی قائم کی جائے گی، منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے 

اسلام آباد: حکومت نے جیولن تھرو کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق یہ اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں قائم کی جائے گی۔ منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے اس منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اکیڈمی کے قیام کا مقصد ملک میں ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں میں باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم اولمپکس اور ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے سونے کے تمغے جیت چکے ہیں اور وہ ملک کے پہلے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرو ایتھلیٹ ہیں۔

ٹیگز: