Get Alerts

ریگولر انکم اور خصوصی بچت اکاؤنٹس پر نئے پرافٹ ریٹس نافذ، بہبود سرٹیفکیٹ کا منافع برقرار

ریگولر انکم اور خصوصی بچت اکاؤنٹس پر نئے پرافٹ ریٹس نافذ، بہبود سرٹیفکیٹ کا منافع برقرار

اسلام آباد:حکومت نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے پرافٹ ریٹس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس  پر منافع کی نئی شرح 12.24 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب، خصوصی بچت اکاؤنٹس  پر منافع کی اوسط شرح کو 12.4 فیصد کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، بزرگوں، بیواؤں اور شہداء کے خاندانوں کے لیے مخصوص انتہائی مقبول 'بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ' کے پرافٹ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس پر منافع کی شرح 13.20 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرافٹ ریٹس میں یہ حالیہ تبدیلیاں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور مانیٹری پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں، اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ٹیگز: